• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس میں سستی سواری تھوتھی کا تجربہ ناکام ہوگیا

پیرس (نمائندہ جنگ) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شہریوں کو آمدورفت کےلئے سستی سواری کی فراہمی کا منصوبہ بیٹری پر چلنے والی گاڑی تھوتھی سواری کا تجربہ بری طرح ناکام ہو گیا اور شہر بھر سے ان کو اٹھا لیا گیا جو متعدد انسانی جانوں کے ضیاع کا موجب بنا، گزشتہ روز بھی پیرس میں ایک 21 سالہ نوجوان تھوتھی سواری کے حادثہ میں نہ صرف خود بلکہ ایک سات سالہ بچے کی موت کا سبب بنا۔ پیرس کی میئرمادام الکول نے آمدورفت میں جدت لانے اور شہروں کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں چارج ایبل بیٹری سے چلنے والی تھوتھی سواری کے اسٹینڈز بنوائے تھے جہاں سے یہ بیٹری چارج تھوتھی سواری ملتی جو کہیں بھی چھوڑی جا سکتی تھی جس کو بعد ازاں بلدیہ کا عملہ دوبارہ ان اسٹینڈ تک پہنچا دیتا تھا یہ انتہائی سستی اور ہمہ وقت دستیاب عوامی سواری خاص و عام کےلئے دستیاب تھی جو تیزرفتار ہونے اوراستعمال کرنے والوں کے ناتجربہ کار ہونے کے سبب ناکام ہو گئی اب ان کی جگہ الیکٹرونک اسکوٹر رکھے جارہے ہیں وہ بھی جہاں مرضی چھوڑ دیئے جا سکیں گے۔
تازہ ترین