• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں50سے80فیصد بارشیں ہونے کے امکانات ہیں

ہیلی فیکس (نمائندہ جنگ) برطانیہ کے میٹ آفس کے مطابق آئندہ چند روز میں برطانیہ میں50سے 80 فیصد بارش ہونے کے امکانات ہیں، گزشتہ روز بھی بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا میچ بارش سے متاثر ہوا جبکہ آج سائوتھمپٹن کے گرائونڈ میں ہونے والا انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کا میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ 15جون کو اوول کے میدان میں سری لنکا اور آسٹریلیا کے میچ میں بارش کے کم امکانات ہیں، لیکن بارش ہوسکتی ہے۔ 15جون کو جنوبی افریقہ اور افغانستان کا میچ بھی بارش کی نذر ہوسکتا ہے، اگر ان تمام میچوں کے دوران بارش ہوگئی تو بڑی ٹیموں کو نقصان ہوگا۔
تازہ ترین