• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ کرکٹ کے بارش سے میچز متاثر ہونے پر شائقین مایوس

ہیلی فیکس (نمائندہ جنگ) ورلڈکپ کے میچ بارش سے متاثر ہونے سے شائقین کرکٹ مایوس، ورلڈ کپ کرکٹ کے اب تک ہونے والے چند میچوں میں سے بھی بڑی تعداد میں میچ بارش سے متاثر یا منسوخ ہوئےہیں جس سے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد بھی مایوسی کا شکار ہوگئی ہے۔ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ وہ مہنگے ترین ٹکٹ خرید کر گرائونڈ تک پہنچتے ہیں اور یہاں بارش کے باعث یا تو میچ متاثر ہوتا ہے یا پھر منسوخ کردیا جانا ہے، شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ اس کے متبادل دن مقرر کیا جائے۔ جبکہ اگلے 4میچ بھی بارش کی نظر ہونے کا خدشہ ہے۔ بارش کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ بھی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین