آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات23؍ ربیع الاوّل 1441ھ 21؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

اپوزیشن رہنمائوں کی گرفتاری سے انتقام کا تاثر نہ جائے، عادل بھٹی

گلاسگو (نمائندہ جنگ) کونسل آف ہیومن رائٹس سکاٹ لینڈ کے صدر پروفیسر عادل بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی لیڈروں کی گرفتاریوں اور مقدمات سے انتقام کا تاثر پیدا نہیں ہونا چاہئے۔حزب اختلاف کے لیڈروں پر بنائے گئے کیسز ابھی صرف الزامات کی حد تک محدود ہیں اور ان کا ثابت ہونا ابھی باقی ہے، گرفتاریاں صرف جرم ثابت ہونے پر ہونی چاہئیں۔ منی لانڈرنگ کے متعلق ایف آئی آر میں درج ہےکہ بینکرز نے جعلی اکائونٹ کھولے اور اس میں زرداری کا نام بطور ملزم درج ہی نہیں اس کے ملزمان اسلم خان اور عارف خان ہیں۔ پروفیسر عادل بھٹی نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ جب پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرنا چاہا، تو ڈپٹی سپیکر نے انہیں بولنے کی اجازت نہیں دی، پروفیسر عادل بھٹی نے مزید کہا کہ احتساب بلاامتیاز ہونا چاہئے اور ہر محکمے کا ہونا چاہئے۔

یورپ سے سے مزید