• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن کی ایک لاکھ پراپرٹیز کو پانی کی سپلائی بحال

لندن (پی اے) لندن کی 100000پراپرٹیز کو پانی کی سپلائی بجال کر دی گئی۔ پائپ لائن پھٹنے کی وجہ سے ان پراپرٹیز کو پانی کی فراہمی منقطع ہو گئی تھی اور ان میں معمولی یا بالکل پانی نہیں تھا۔ پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے بدھ کو سکولز بند کر دیئے گئے تھے اور ہسپتالوں میں اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیئے گئے تھے۔ پانی کی سپلائی نہ ہونے کے سبب ہیمپٹن پمپنگ سٹیشن میں خرابی تھی۔ اس صورت حال سے ٹی ڈبلیو، کے ٹی اور ڈبلیو پوسٹ کوڈز متاثر ہوئے تھے۔ ٹیمز واٹر نے کہا کہ مرمت کے کام کے بعد اب پانی کی سپلائی بحال ہو گئی ہے، تاہم بعض پراپرٹیز میں پانی کی فراہمی کا پریشر کم ہوگا۔ عارضی پمپنگ بھی فی الوقت جاری رہے گی۔ ٹیمز واٹر نے کہا کہ وہ اس صورت حال سے ہونے والی تکلیف اور پریشانی پر معذرت خواہ ہے۔ پائپ پھٹنے کا سبب جاننے کیلئے تحقیقات کی جائے گی تاکہ آئنہ ایسی صورت حال پیش نہ آئے۔ ٹیمز واٹر نے کہا کہ پانی کی سپلائی کی بحالی اور مرمت کیلئے رات کو بھی کام جاری رکھا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ ہم نے اپنے نیٹ ورک میں اضافی پانی بھی ڈال ڈیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن افراد کو پانی کے حوالے سے کسی پریشانی کا سامنا ہے تو ان کیلئے بوتل واٹر سٹیشن بدستور موجود ہیں۔ بدھ کو رچمنڈ اور ہونسلو میں 30 سکولز اور دو چلڈرن سینٹر بند کر دیئے گئے تھے۔ سرے کائونٹی کونسل نے تصدیق کی ہے کہ سنبری آن ٹیمز میں چھ سکول بند کر دیئے گئے تھے۔ رچمنڈ کمیونٹی ہیلتھ کیئر این ایچ ایس ٹرسٹ نے کہا کہ کئی ہسپتالوں اور کلینکس میں طے شدہ اپائنٹمنٹس منسوخ کرنا پڑے تھے۔
تازہ ترین