• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فرینڈز آسٹریا کے زیر اہتمام عید ملن تقریب اور ٹی ٹوئنٹی کا فائنل میچ

ویانا (اکرم باجوہ) پاک فرینڈز آسٹریا کے زیر اہتمام سالانہ عید میلہ کا انعقاد سی بارن کرکٹ سٹیڈیم میں کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی مذہبی، سیاسی، رفاہی، سماجی، سپورٹس تنظیموں کے ممبران، عہدیداران اور پاک میڈیا یوکے کرکٹ ٹیم زیر قیادت عطا الحق شرکت کی جن میں نمایاں نام جیو نیوز اینڈ جنگ گروپ کے سابق ایڈیٹر افتخار قیصر، وجاہت علی خان اور پاکستانی کمیونٹی کی فیملیز نےشرکت کرکے عید کی خوشیاں ایک ساتھ منا کر عید کی خوشیوں کو دوبالا کیا۔ عید میلہ کے موقع پر پاک میڈیا ٹیم کے درمیان ٹی ٹونٹی کا فائنل میچ کھیلا گیا جو پاک یوکے میڈیا نے جیت لیا پاک فرینڈز آسٹریا کی مرکزی قیادت حاجی غلام مصطفیٰ بلوچ، الحاج محمد اکرم بٹ، پروفیسر مسرت شوکت اعوان، الحاج شیخ وحید احمد، سید غالب شاہ، چوہدری امجد چٹھہ، علی شرافت، الطاف جمال مغل، راجہ عنصر عظیم، دیوان افضال، چوہدری قمر حسین، عاصم شہزاد، امجد بھٹی، محمد محسن بلوچ، سید آصف شاہ، عبدالستار مہر، عرفان شاہد، ریاض بلوچ اور محمد وسیم و دیگر انتظامیہ کی شاندار کاوشوں سے عید میلہ میں بچوں کے لئے مہندی کا سٹال اور باربی کیو، مشروبات اور کھانے کے زبردست انتظامات کئے گئے تھے جسے میلہ میں موجود خواتین و مرد حضرات نے خوب سراہا۔ عید میلہ میں پاکستان سفارتخانہ ویانا کے کمیونٹی افیئرز قونصلر ہمایوں شبیر جوئیہ نے اپنے سٹاف کے ساتھ شرکت کی۔ عید میلہ میں یوکے سے معروف گلوکار شکیل احمد نے شرکت کی اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور دل دل پاکستان کا گانا گا کر خوب داد وصول کی۔ عید میلہ کے اختتام پر پرُوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز قاری شبیر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور نعت شریف سید آصف شاہ نے پیش کی۔ تقریب میں پی ایف اے کے صدر حاجی غلام مصطفیٰ بلوچ، ڈاکٹر عقیل آفریدی، چوہدری قمر حسین، پاک میڈیا ٹیم کے کپتان عطاالحق، الحاج محمد اکرم بٹ، رانا شاہد ندیم و دیگر نے اپنےخطابات میں حاضرین کو عید کی مبارک باد دی اور شاندار پروگرام کرانے کی تعریف کی اور پاکستانی کمیونٹی کا شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ پی ایف اے کی جانب سے عید میلہ کو شاندار پروگرام کو کامیاب کرانے میں اہم کردار ادا کرنے اور کمیونٹی کی خدمات کے اعتراف میں انعامات دیئے گئے، پاک یوکے میڈیا ٹیم کو پی ایف اے کی مرکزی قیادت الحاج اکرم بٹ اور حاجی غلام مصطفیٰ بلوچ نے انعامات دیئے۔ آل پاکستان پریس کلب آسٹریا کے صدر اور جیو نیوز اینڈ جنگ نمائندہ آسٹریا اکرم باجوہ کو پی ایف اے کی جانب سےعطاالحق نے پاکستانی کمیونٹی کی بے لوث خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دیا آخر میں دعا کی گئی۔
تازہ ترین