• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفارتخانہ اسپین میں اردو اسکول قائم کرے، عبدالغفار مرہانہ

بارسلونا(جواد چیمہ)پاکستانی کمیونٹی اسپین کیلئےقونصل جنرل عمران علی چوہدری کی موجودگی میں جو اطلاعات ملی ہیں کہ ہمارے ایمبیسیڈر کے پاس 2ملین یورو پڑے ہوئے ہیں۔جو پاکستانی کمیونٹی کی ویلفیئر کے لئے ہیں۔ وہ انتہائی خوشی کی بات ہےاور ہمیں یہ بھی معلوم ہواہے کہ سفارت خانہ یہ پیسے کمیونٹی کی فلاح کیلئے لگانا چاہ رہی ہے۔ان خیالات کااظہار یونائیٹڈ فیڈریشن اسپین کے صدر چوہدری عبدالغفار مرہانہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خصوصی طور پر قونصلیٹ اور سفارتخانہ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے بچوں کیلئے فرانس میں اردو کا اسکول سفارت خانہ کے اشتراک کے ساتھ جاری ہے یہاں اسپین میں بھی اس کی اشد ضرورت ہے اور سب سے بڑھ کر جو ہمارا کمیونٹی سنٹر ہے یہاں پر کمیونٹی اکٹھی ہو کر اپنے مسائل پر کام کر سکتی ہے۔ہر خوشی اور غمی کیلئے یہ سنٹر ہونا انتہائی ضروری ہے۔اس بات کا میں حوالہ دوں گا کہ قونصل جنرل عمران علی چوہدری نے بھی اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ ہم اس سنٹر کو بنائیں گے۔ بارسلونا میں اور یہاں پر کمیونٹی کی زیادہ تعداد ہےیہاں پر کمیونٹی سنٹر چاہئے ہمارے بچوں کو ہماری بہنوں کو ایسی جگہ ملنی چاہئے جہاں پر بیٹھ کر وہ اپنے دکھ سکھ کی بات کر سکیں ہمارے بہت سارے مسائل ہیں ہمارے بچوں کے آپس میں کوئی روابط نہیں ہیں ہمارے بچے اپنی زبان اپنے کلچر سے دور ہو رہے ہیں قونصلیٹ، سفارت خانہ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس کام کو جلد از جلد کیا جائے ۔
تازہ ترین