• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں مساجد پر تازہ حملے اسلام دشمنی کا مظہر ہیں، فخرالدین آلتون

انقرہ (اے پی پی) ترک ایوان ِ صدر کے محکمہ خبررسانی کے صدر فخرالدین آلتون نے کہا ہے کہ جرمنی میں مساجد پر تازہ حملے نہ صرف مسلم امہ بلکہ دنیا بھر کے لئے خطرات کی گھنٹیاں بجا رہی ہیں۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق انقرہ میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ "جرمن شہر بریمن اور قاصیل میں مساجد پر حملے دنیا بھر میں ہر گزرتے دن بڑھنے والی اسلام دشمنی کا مظہر ہیں، اگر اسلام مخالفت کے خلاف عالمی سطح پر جدوجہد نہ کی گئی تو پھرعالمی امن خطرات سے دو چار ہوتا رہے گا"۔انہوں نے کہ مسلمانوں کے مقدس مقامات کو دنیا بھر میں نشانہ بنایا جارہا ہے جو کہ اسلام دشمنی میں کس قدر تیزی آنے کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ہم سب کو مل کر عالمی سطح پر اس رجحان کو توڑنے کی کوششیں صرف کرنی ہوں گی کیونکہ یہ کارروائیاں نہ صرف مسلم امہ بلکہ دنیا بھر کے لئے خطرات کی گھنٹیاں بجا رہی ہیں جبکہ مغرب میں نسل پرستی کی ایک نئی لہر سرعت سے سرایت کرتی جا رہی ہے جو کہ جمہوری اقدار، عوامی شعور اور عالمی امن کے افکار کو خطرے میں ڈالتے ہوئے ہمارے مشترکہ مستقبل کو آگ میں جھونک رہی ہے۔ آئیے مل جل کر ہر طرح کی نسل پرستی کو زیر کرتے ہیں۔
تازہ ترین