• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکیسویں صدی میں جنگی حکمت عملی کافی تبدیل ہو چکی ہے،جنرل زبیر حیات

اسلام آباد(وقائع نگار)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہےکہ اکیسویں صدی میں جنگ کی حکمت عملی کئی ارتقائی مراحل طے کرنے کے بعد کافی حد تک تبدیل ہو چکی ہے اور گرے ہائبرڈ کانفلیکٹ ( Grey Hybrid Conflict) کی صورت اختیار کر چکی ہے، پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں نیول سٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اندرونی اور بیرونی عوامل سے کافی حد تک متاثر ہوئی ہے،خطے میں سکیورٹی صورتحال کا دارومدار سائوتھ ایشیا ء میں امن و استحکام سے منسلک ہے، انہوں نے خطے خصوصی طور پر افغانستان میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پاکستان کی کوششوں سے بھی نیول اسٹاف کورس کے شرکاء کو آگاہ کیا،انہوں نے پاکستان کو درپیش نیشنل سکیورٹی چیلنجز کا خصوصی طور پر ذکر کیا اور موجودہ سکیورٹی صورتحال میں ابھرتے چیلنجز اور مواقع پر وشنی ڈالی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیئے،قبل ازیں جنرل زبیر محمود حیات کی پاکستان نیوی وار کالج لاہور آمد پر کمانڈنٹ پی این وار کالج ریئر ایڈمرل زاہد الیاس نے ان کا استقبال کیا، انہوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

تازہ ترین