• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا دعوت اسلامی کے مرکز’ فیضان مدینہ‘ کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپوٹر)وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کیا۔انہوں نے بانی دعوت اسلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری، نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری سے ملاقات کی۔وفاقی وزیر کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز میں قائم شعبہ جات جن میں آئی ٹی، علمیہ، مجلس تراجم، دارالافتا اہلسنت سمیت مدنی چینل کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا گیا۔ رکن شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کو دعوت اسلامی کے تحت دنیابھرہونے والے دین اسلام کی ترویج و اشاعت اورمختلف شعبہ جات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔
تازہ ترین