• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فضائیہ کے افغان فوج پر فضائی حملے6 اہلکار مارے گئے،خودکش حملہ 9ہلاک

کراچی (نیوزڈیسک)افغان شہر قندوز میں امریکی فضائیہ کی اپنے افغان اتحادی فورسز کیخلاف کارروائی میں 6اہلکار ہلاک جبکہ 7زخمی ہوگئے۔افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں 9افراد ہلاک اور 12زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان نے کہا کہ ʼپیدل چل کر آنے والے خودکش حملہ آور نے مقامی پولیس چیک پوائنٹ کے قریب خود کو دھماکا خیز ڈیوائس کے ذریعے اڑا دیا۔عطااللہ خوغیانی نے کہا کہ ʼخودکش حملے میں 4سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 9افراد ہلاک اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12افراد زخمی ہوئے۔ہلاک و زخمی ہونے والوں میں چار بچے بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین