• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو (جنگ نیوز)امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لئے دورہ تہران پر آنے والے جاپانی وزیر اعظم شنزو ابے نے ایرانی رہنما آیت اللہ علی خامنہ آئی سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں ایرانی صدر اور دونوں ممالک کے اعلی حکام شریک تھے جس میں وزیراعظم شنزو ابے اور خامنہ آئی نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مختلف عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا،ایرانی لیڈر نے ایک ٹویٹ میں دونوں رہنماوں کی ملاقات کی ایک تصویر جاری کی گئی ہے۔جاپان کے وزیر اعظم شنزو ابے نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی برقرار رہی تو جنگ کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔جاپانی وزیر اعظم امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کے سلسلے میں بدھ کو تہران پہنچے تھے۔

تازہ ترین