• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کا پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے پھر انکار

بشکک(جنگ نیوز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے ایک بار پھر انکار کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام آباد دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے ۔بھارتی سیکریٹری خارجہ وجے گوکھالے کے مطابق نریندرمودی نے جمعرات کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)اجلاس کی سائیڈلائن پر چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ۔اس موقع پرمودی نےایک بارپھر پاکستان پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا اورکہاکہ دہشت گردی سے انڈیا متاثر ہو رہاہے‘پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں ۔مودی کا مزیدکہناتھاکہ اسلام آبادکو دہشت گردی سے پاک ماحول بناناہوگا تاہم سردست ہمیں ایساہوتاہوانظر نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے امن کیلئے کافی کوششیں مگر ان کاوشوں کو ڈی ریل کردیاگیا۔مودی نے کہاکہ انڈیا کایہ مستقل مؤقف ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ امن چاہتاہے ۔

تازہ ترین