• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھاشاڈیم فنڈ کی رقم منافع کیلئے بینک میں رکھنے کاحکم

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا ڈیم کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق کیس میںڈیم فنڈ کی 10.6ارب روپے کی رقم نیلامی کیلئے نیشنل بینک کے حوالے کرنے کاحکم جاری کرتے ہوئے واضح کیاکہ رقم ہرصورت میںآج نیشنل بینک کوجاری کی جائے تاخیرکی صورت میں اسٹیٹ بینک کوجرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ جمعرات کوجسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر بینک الفلاح کے وکیل نے پیش ہوکرعدالت کوآگاہ کیاکہ بینک الفلاح ڈیم فنڈ کی رقم جمع کرانے پر 12.69فیصد منافع دینے کیلئے تیار ہے جس پرجسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ عدالت کو صرف سرکاری بینک کا بتایاجائے جس پرنیشنل بینک نے7دن کے لیے 12.60 فیصد شرح سود دینے کی حامی بھر تے ہوئے عدالت کوبتایاکہ یہ انٹرسٹ ریٹ 20جون تک کے لیے ہے۔

تازہ ترین