آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات23؍ ربیع الاوّل 1441ھ 21؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

شدید گرمی و حبس میں بلبلائے شہری غیر اعلانیہ بجلی بندش سے بےحال

کراچی(اسٹاف رپورٹر )کراچی میں بجلی بند ہونے اور تعطل میں مزید اضافہ ،گیس پریشر میں کمی کے باعث کچھ پلانٹس کی پیداواری صلاحیت بھی متاثر ، لوگوں کے لئے وقت گزارنا مشکل ہو گیا، آدھے سے زیادہ شہرسے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور فنی خرابی کے باعث بجلی کی سپلائی بند رہنے کی اطلاعات ملیں، کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ کرنے کا اعتراف کر تے ہوئے عارضی لوڈ مینجمنٹ کو ناگزیر قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے متعد علاقوں میں جمعرات کو بھی لوڈشیڈنگ جاری رکھی، شدیدگرمی اور حبس میں بجلی کی سپلائی جاری نہ رہنےسے شہری پریشان رہے، پانی کے حصول میں بھی لوگوں کو مسائل رہے، دریں اثناترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت اور گیس پریشر میں کمی کے باعث عارضی لوڈ مینجمنٹ ناگزیر ہے،کراچی میں گرمی کی وجہ سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ کے الیکٹرک بجلی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے بھرپور طریقے سے کوشاں ہے۔

اہم خبریں سے مزید