• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشکیک، عمران و مودی قریب قریب رہے مگر ایک دوسرے کو نظر انداز کیا

بشکیک (خبرایجنسی ) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں کرغزستان کے صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کے اعزاز میں ڈنر دیا،اس دوران دونوں رہنما قریب قریب رہے تاہم عمران خان اوربھارتی وزیراعظم مودی نے ایک دوسرے کو نظر انداز کیا۔وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک ساتھ ڈائینگ ہال میں بھی داخل ہوئے،عمران خان اور نریندرمودی نے ہال میں داخل ہوتے ہوئے آپس میں کوئی مصافحہ نہ کیا، وزیر اعظم عمران خان ہال کےایک کونے اور نریندرمودی دوسرے کونے میں تھے۔

تازہ ترین