• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان میچ بھی بارش کی نذر

کراچی(نیوز ڈیسک) ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا، یہ رواں ٹورنامنٹ میں بارش کے باعث منسوخ ہونے والا چوتھا میچ ہے۔ ایک، ایک پوائنٹ ملنے کے بعد کیوی ٹیم 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ بھارتی ٹیم 5 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔طویل انتظار کے بعد جب بارش نہ رکی تو امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ورلڈ کپ کا انیسواں میچ آج سائوتھمپٹن میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین