کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم گرمی کی شدت نمی ہونے کے باعث 52 درجہ سینٹی گریڈ محسوس کی گئی، حبس رہا، گرمی کی شدت میں کراچی تربت اور سبی سے بھی آگے نکل گیا، محکمہ موسمیات نے جمعہ کو مزید گرمی کی پیش گوئی کی ہے جبکہ درجہ حرارت 42 سے 44 درجہ سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔