• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بجٹ،کراچی کی نئی اسکیموں کیلئے ایک ارب 70 کروڑمختص ہونگے

کراچی( طاہر عزیز/ اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کی نئی اسکیموں کیلئے ایک ارب 70 کروڑ روپے اور جاری منصوبوں کیلئے 5 ارب روپے مختص کر رہی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آئندہ سال کوئی نیا میگا پروجیکٹ شروع نہیں کیا جائیگا، ایک ارب 70 کروڑ میں 25 کروڑ روپے آئی آئی چندریگر روڈ کی بیوٹیفکیشن کیلئے مختص کئے جائیں گے جاری منصوبوں میں 5ارب روپے شہید ملت روڈ پر دو انڈر پاس، کورنگی میں ڈھائی نمبر اور پانچ نمبر پر فلائی اوور ، جام صادق برج تا فیوچر موڑ 8 ہزار روڈ کی بحالی اور لیمارکیٹ کے اطراف سڑکوں کی تعمیر پر خرچ ہونگے۔

تازہ ترین