• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ کی مدت بڑھانے پر غور

اسلام آ باد ( را نا غلام قادر) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سر کاری ملازمت کی ر یٹائرمنٹ کیلئے عمر کی حد بڑ ھانے کی تجویزپر مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔سر کاری ملازمت سے ریٹائر منٹ کی عمر 60سال ہے۔ وزیر اعظم نے سیکر ٹری فنا نس ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس تجویز پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے علاوہ حکومت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے فنانس محکموں سے مشاور ت کریں ۔ ا س تجویز کے قانونی ، ما لیاتی اور انتظامی اثرات اور مضمرات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذ رائع نے بتایا کہ یہ ایک سیریس معاملہ ہے ۔ یہ تجویز پیپلز پارٹی کے دور میں بھی دی گئی تھی لیکن اسے مسترد کر دیا گیا تھا کیونکہ ملک میں پہلے ہی بیرو زگاری ہے۔ ریٹائر منٹ کی عمربڑ ھانے سے نو جوانوں کو نقصان ہوگا۔ دوسرے یہ کہ ترقی کا عمل رک جا ئیگا۔ تیسرے یہ کہ اس کیلئے باقاعدہ قانون سازی کرنی پڑیگی ۔
تازہ ترین