• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں چنگچی ر کشہ کیس، سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو درخواست پر فیصلہ کر نیکا حکم

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے کراچی میں چنگچی رکشوں سے متعلق کیس کی سماعت میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو رکشہ یونین کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا ۔گذشتہ روز جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔دور ان سماعت سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے چنگچی رکشے سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ کیا سارے کراچی میں 160 چنگچی رکشے ہیں جو رجسٹر نہیں ہو رہے؟ ۔وکیل رکشہ یونین نے کہاکہ سیکرٹری آر ٹی اے روٹ پرمٹ جاری نہیں کر رہے۔
تازہ ترین