• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف اور فواد حسن کی ضمانت منسوخی، سپریم کورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی نیب ریفرنسز میں ضمانتوں کی منسوخی کیلئے چیئرمین نیب کی اپیلوں کی سماعت کے دوران بنچ کے رکن جسٹس یحییٰ آفریدی نے ذاتی وجوہ پر بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی اور معاملہ نئے بینچ کی تشکیل کے لئے چیف جسٹس کو بھجوادیا ،جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اورجسٹس یحی ٰ آفریدی پر مشتمل بینچ نے گزشتہ روز اپیلوں کی سماعت کی تو جسٹس شیخ عظمت سعید نے شہباز شریف کے وکیل اشتر اوصاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اب آپ سیف اینڈ سائونڈ ہیں، آپکو مقدمہ لڑنے کے لیے بھی فٹ ہونا چاہیے۔
تازہ ترین