• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نے اپنےگوشوارےظاہرکردیئے،عمران بھی سامنےلائیں،شاہدخاقان کاوزیراعظم کوچیلنج

لاہور( نمائندہ جنگ‘ایجنسیاں)مسلم لیگ (ن) رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنے گوشوارے ظاہرکردیئے عمران بھی سامنے لائیں۔ ہمارے دور میں ملک پر 10ہزار ارب کا قرض چڑھا اورقرضہ اور ان کا استعمال حکومتی ریکارڈ کا حصہ ہوتا ہے ،اس کیلئے کسی کمیشن کی ضرورت نہیں بلکہ وزیر اعظم وزارت خزانہ سے ایک ٹیلیفون کال پر اسکی تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں ،بیشک کمیشن بنایا جائے ہم پیش ہوں گے اور حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں‘ ہم تو پہلے ہی وزیر اعظم کی ذہنیت کیفیت کی جانچ کیلئے اعلیٰ سطحی کمیشن کا مطالبہ کر چکے ہیں‘ خواجہ آصف کا کہناہے کہ وزیراعظم نے قوم کو بکریوں اور چوزوں کے پیچھے لگادیاہے‘احسن اقبال کہتے ہیں کہ عمران خان کا انکوائری کمیشن پاناماجے آئی ٹی کی فوٹوکاپی ہے ‘پرویزرشیدکے مطابق عوام کو ریلیف دینے والے جیل جبکہ تکلیف دینے والے اقتدار میں ہیں‘راناثناءکا کہنا تھاکہ انٹرنیشنل لابی نے جعلی شخص کولاکر مسلط کردیا ہے ۔جمعرات کو ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے دور میں جو 10ہزار ارب روپے قرض چڑھا اس میں ڈی ویلیوایشن کا عمل بھی شامل ہے ،اس قرض سے پاکستان میں ترقی ہوئی ہے ،صرف نیلم جہلم کے لئے 500ارب روپے خرچ ہوئے۔

تازہ ترین