آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 20؍ربیع الاوّل 1441ھ 18؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بشکیک، مودی کی آمد کی وجہ سے پاکستانی وفد کو وزیراعظم عمران کا استقبال کرنے کیلئے انتظار کرنا پڑا

لاہور(خالد محمود خالد)کرغستان میں بشکیک کے مقام پر ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں شرکت کرنے والے پاکستانی وفد کو اس وقت ہوٹل میں ہی رکنا پڑگیا جب وہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو لینے کے لئے ہوٹل سے نکل کر ہوائی اڈے کی طرف جانے کو تیار تھے۔ وفد کے ارکان اپنی گاڑیوں کی طرف جا رہے تھے کہ ان کو بتایا گیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہوائی اڈے سے ہوٹل کے لئے روانہ ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے ہوائی اڈے کو جانے والے راستے فی الحال بند ہیں۔ وفد کو تقریباً 20منٹ تک ہوٹل میںانتظار کرنا پڑا اور جب مودی ہوٹل پہنچ گئے تو پاکستانی وفد ہوائی اڈے جانے کے لئے روانہ ہوگیا۔

اہم خبریں سے مزید