• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

” عمران خان دے جلسے وچ اج میرا نچنے نوں جی کردا اے“ گانے والے گلوکار شہزاد چاندی کاانتقال

لاہور(ایجنسیاں) تحر یک انصاف کے جلسوں کےلئے ” عمران خان دے جلسے وچ اج میرا نچنے نوں جی کردا اے“ گانے والے گلوکار شہزاد چاندی انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق مرحوم کو ان کے آبائی شہر نارووال میں سپرد خاک کر دیا گیاشہزاد چاندی کی عمر 45 برس تھی مرحوم کچھ عرصہ سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور صغری شفیع اسپتال نارووال میں زیر علاج تھے بطور بھنگڑا سٹار انہوں نے بے شمار گیت گائے جنہیں عوامی شہرت ملی شہزاد چاندی نے گلوکار ابرار الحق کے متعدد گیتوں کی دھنیں بھی تخلیق کیں جو عوام میں مقبول ہوئیں۔
تازہ ترین