• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزموں کی بریت کیخلاف مختاراں مائی کی نظرثانی درخواست خارج

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے ʼʼمختار اں مائی گینگ ریپ کیسʼʼ میں5ملزمان کی بریت کیخلاف اور ایک ملزم عبدالخالق کی سزا میں اضافہ کیلئے مدعیہ مختار اں مائی کی نظر ثانی کی درخواستیں خارج کردی ہیں ،جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے جمعرات کے روز کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار مختار مائی کے وکیل اعتزاز احسن نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ان کی موکلہ پرزخم کا کوئی نشان نہیں ،لیکن میں ریکارڈ سے بتائوں گا کہ مدعیہ مختار مائی کے جسم پر زخم کے نشان تھے۔
تازہ ترین