• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین 2023ءتک سی پیک منصوبوں پر44 کھرب روپے خرچ کریگا

اسلام آباد(ایجنسیاں‘جنگ نیوز)سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک نے چینی سفیر یا ؤ جنگ کو مد عو کر نے کا فیصلہ کر لیا جبکہ کمیٹی کوسیکریٹری منصوبہ بندی ظفرحسن نے بتایا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کی ٹوٹل لاگت49ارب ڈالر ہے ‘ چین 2023ءتک سی پیک منصوبوں پر 29ارب ڈالر (تقریباً44کھرب روپے ) خرچ کرے گا‘زیادہ تر انفراسٹرکچر منصوبوں کی ری پیمنٹ کا آغاز 2021سے ہو گا،چین نے یو ایس ایڈ کی طرز پر ایک امدادی ایجنسی ( سی آئی ڈی سی اے) قائم کی ہے جو گوادر اور سی پیک کے سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں کیلئے گرانٹس فراہم کریگی ‘سی پیک کے توانائی کے منصوبوں میں کل 18751ورکرز کام کریں گے جس میں 12314 پاکستانی ہوں گے جبکہ کمیٹی نے اگلے اجلاس میں سولہ منصوبوں بارے وفاق اور صوبوں سے تفصیلی بریفینگ طلب کر لی۔ جمعرات کو سینیٹ اسپیشل کمیٹی برائے چین پاکستان اقتصادی راہداری کا اجلاس چیئرپرسن شیری رحمان کی زیر صدارت ہوا ۔ چیئر پرسن کمیٹی نے کہاکہ سی پیک منصوبے کے قرضوں میں شفافیت ہمیشہ سے مسئلہ رہا ہے۔ حکومت کی طرف سے سی پیک قرضوں پر آگاہ نہیں کیاجارہا‘قواعد کو چیک کرکے چینی سفیر کو سی پیک پر بریفنگ کیلئے کمیٹی میں مدعوکریں گے۔ شیری رحمن نے کہاکہ چین بلا سود قرضے کی فراہمی کیلئے تیار ہے۔ سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی ظفر حسن نے کمیٹی کو بریفینگ دیتے ہوئے کہاکہ سی پیک49 ارب ڈالر کا منصوبہ ہے‘29ارب ڈالر کے منصوبے مکمل یا مکمل ہونے کے مرحلے میں ہیں ‘یہ 23منصوبے ہیں،یہ آئی پی پی موڈ کے منصوبے ہیں،توانائی منصوبے نجی شعبے کے ذریعے مکمل ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین