• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، تحریک انصاف نے 1600ارب کا شیڈو بجٹ پیش کردیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف سندھ کی پارلیمانی جماعت نے صوبےکے نئے مالی سال کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ہے، شیڈو بجٹ کا مجموعی حجم 1600ارب سے زائد رکھا گیا ہے،تعلیم کیلئے 25فیصد، سیکورٹی کیلئے 13فیصد رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ،تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی ، اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی، خرم شیرزمان اور بلال غفار سمیت دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے شیڈو بجٹ میں سب سے کم ماحولیات کیلئے 0عشاریہ5فیصد مختص کرنے کی تجویز ہے، ترقیاتی کاموں کیلئے 583 ارب روپے سے زائد رکھنے کی سفارش کی گئی ہے، فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ 27سال سے زیادہ پیپلزپارٹی نے حکومت کی ،پیپلزپارٹی کی قیادت سمیت متعدد ارکان کےنام جے آئی ٹی میں آچکے ہیں۔

تازہ ترین