• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکاؤنٹس کیس ، لینڈ ڈائریکٹر کراچی کی ضمانت مسترد ، گرفتار

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں ضمانت مسترد ہونے پر لینڈ ڈپارٹمنٹ کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سجاد عباسی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کر لیا ہے، دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ پاکستان کیا لوٹ کا مال ہے کہ جو بھی آئے کھا کر چلا جائے؟ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی، جسٹس محسن اختر کیانی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ نیب بتائے اس کیس میں وزیر اعلیٰ سندھ کو ملزم کیوں نہیں بنایا؟
تازہ ترین