آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 13؍شوال المکرم 1440ھ17؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ مستردکرتے ہیں،عوام کی زندگی مزید ابتر ہو جائیگی،مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ جو بجٹ پیش کیا گیا ہے اس سے عوام کی زندگی مزید ابتر ہو جائے گی، اس بجٹ میں بھی انہی لوگوں پر مزید ٹیکس لگائے گئے ہیں جو پہلے سے ٹیکسز ادا کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کا پیش کردہ بجٹ ایک روایتی بجٹ ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ مایوسی بڑھتی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی صدر انیس قائم خانی و اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدترین سیاسی مخالف بھی اگر اچھا کام کرے تو اس کی تائید کرتے ہیں، تبدیلی کے نام پر پی ٹی آئی کی حکومت کو آئے ہوئے 10 ماہ ہو چکے ہیں، عوام کو مایوسی در مایوسی ہو رہی ہے۔ عوام سمجھ رہی تھی کہ شاید اب یہ جو بجٹ بن رہا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں