• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے کلفٹن میں سی ویو سے آنے والی فیملی ٹریفک حادثے کا شکار،ماں بیٹا جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے، حادثہ ویگو گاڑی کی رکشہ کوٹکر لگنے کے باعث پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس خیابان شہباز کمرشل پر حادثہ ویگو جیپ اور رکشہ میں تصادم کے باعث پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون اور 5سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

گذری پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے، جاں بحق افراد میں 50 سالہ صابرہ اور 4سالہ معیز جبکہ زخمیوں میں مدثر، اویس، مبشر، بشریٰ اور رکشہ ڈرائیور غلام محمد شامل ہیں۔

تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور یہ کورنگی نمبر 5کے رہائش پذیر ہیں۔

تازہ ترین