• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالیہ برسوں میں آن لائن تعلیم نے قابلِ ذکر مقبولیت اور قبولیت حاصل کی ہے۔ آن لائن تعلیم کا ایک فائدہ یہ ہے کہ آپ اپنی سہولت کے مطابق کہیں بھی داخلہ لے سکتے ہیں، جس میں آپ جگہ اور وقت کی قید سے آزاد ہوتے ہیں۔ مثلاً آپ پاکستان میں بیٹھ کر دنیا کے بہترین تعلیمی اداروں سے اپنی سہولت اور دستیابی کے مطابق آن لائن تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔ اسی طرح آرکیٹیکچر اورتعمیرات کے شعبہ میں بھی کئی آن لائن کورسز دستیاب ہیں۔

دا آرٹ آف اسٹرکچرل انجنیئرنگ: والٹس

یہ آن لائن کورس پرنسٹن یونیورسٹی کی جانب سے آفر کیا جاتا ہے۔ اس انجینئرنگ کورس میں گنبدوں کا جائزہ لینا سیکھایا جاتا ہے۔ یہ کورس سیکھ کر آپ کو اندازہ ہوتا ہے کہ کس طرح انجینئرنگ ایک تخلیقی شعبہ ہے۔

پیرامیٹرک ڈیزائن اینڈ آپٹمائزیشن

یہ کورس اسٹینفورڈ اسکول آف انجینئرنگ کی طرف سے آفر کیا گیا ہے۔ اس آن لائن کورس میں سیکھایا جاتا ہے کہ پیرامیٹرک ماڈلنگ اور کمپیوٹیشنل ڈیزائن کی تکنیکو ں اور ٹولز کو کس طرح ڈیزائن آپٹیمائزیشن کے لیے فاؤنڈیشن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

انٹروڈکشن ٹو کائنیٹک فیکیڈز

یہ کورس EDS Globalکی جانب سے آفر کیا جاتا ہے۔ یہ شعبہ آرکیٹیکچر کا ایک بنیادی کورس ہے، جس میں اِنرول ہونے کے لیے کسی پیشگی قابلیت کی شرط نہیں ہے۔ کورس میں بنیادی طور پر عمارت کے سامنے کے حصے کے ڈیزائن کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔

آرکیٹیکچرل کنسٹرکشن سسٹمز

یہ آن لائن کورس udemy.comپر مائیکل نیٹو کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔ اس کورس کے ذریعے آپ یہ سیکھ سکتے ہیں کہ لکڑی، دھات اور کنکریٹ سے کی جانے والی تعمیرات کا خاکہ اور ڈیزائن کس طرح بنایا جاتا ہے۔ اس کورس میں وہ لوگ خود کو اِنرول کرسکتے ہیں، جو پہلے سے تھوڑی بہت آرکیٹیکچرل اور خاکہ بنانے کی بنیادی صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ Udemy.comآن لائن کورس کرانے والی دنیا کی چند بڑی ویب سائٹس میں سے ایک ہے، جس کے آن لائن کورسز کو دنیا بھر میں مانا جاتا ہے۔

ہوم آٹومیشن فار بِگنرز: کریئیٹ یور اون اسمارٹ ہوم

یہ کورس گیرارڈ او ڈریسکول کی جانب سے آفر کیا جاتا ہے، جس میں آپ کو ئی پیسہ ضائع کیے بغیر ’الف‘ سے ’ے‘ تک اسمارٹ ہوم آٹومیشن سسٹم نصب کرنا سیکھتے ہیں۔ اس کورس میں اِنرول ہونے کے لیے آپ کو اسمارٹ ہوم ٹیکنالوجیز کا پیشگی علم ہونا ضروری نہیں اور نہ ہی آپ کے پاس اسمارٹ ہوم ٹولز اور ایکوپمنٹ کا ہونا کوئی شرط ہے۔ تاہم اس کورس کے اختتام پر آپ اپنے گھر میں اسمارٹ ڈیوائسز نصب کرنے کے قابل ہوجائیں گے، جو انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT)کے ذریعے ایک دوسرے کو پیغامات بھیج اور وصول کرسکیں گی۔

فنڈامینٹلز آف اسٹرکچرل اینالیسز

یہ کورس ڈاکٹر سین کارول آفر کرتے ہیں۔ اس کورس مکمل کرنے کے بعد آپ سول انجینئرنگ کا ڈھانچہ جاتی تجزیہ کرنے کے قابل ہوجاتے ہیں۔ اس کورس میں اِنرول ہونے کے لیے کوئی پیشگی قابلیت کی شرط نہیں ہے، تاہم اگر آپ بنیادی ہائی اسکول الجبرا اور جیومیٹری کا علم رکھتے ہیں تو یہ بہتر ہوتا ہے کیونکہ اس سے آپ کو سول انجینئرنگ کے کانسیپٹس سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اس کورس کے لیے آپ کے پاس ایک پنسل، کاپی، کیلکولیٹر اور چند گھنٹوں کا وقت ہونا چاہیے۔

اِنٹروڈکشن ٹو اسٹرکچرل اسٹیل ڈیزائن

یہ آن لائن کورس ایڈم بریٹان آفر کرتے ہیں۔ اس کورس کے اختتام پر آپ کو ڈھانچہ جاتی اسٹیل کی بنیادی خصوصیات اور ڈیزائن کا جامع علم ہوجائے گا۔اس کیلئے آپ کو بنیادی انجینئرنگ کا علم ہونا چاہیے، تاہم یہ شرط اس پروگرام میں اِنرول ہونے کیلئے لازمی شرط نہیں ہے۔

ڈیزائن آف بِرجز: کانسیپٹ، ماڈلنگ، اینالیسز اینڈ ڈیزائن

یہ آن لائن کورس ایمن کانڈیل کا ڈیزائن کردہ ہے۔ اس کورس کے اختتام پر آپ کو بین الاقوامی کوڈز اور معیار کے مطابق پُل تعمیر کرنے کی مکمل الف، ب معلوم ہوجائے گی اور آپ کو یہ بھی معلوم ہوجائے گا کہ مختلف مقاصد کے لیے پُل کس طرح تعمیر کیے جاتے ہیں اور ان پر وزن کس طرح منتقل کیا جاتا ہے۔

لَرن ٹو رِیڈ ڈرائنگز: فرام زیرو ٹو ہیرو

یہ آن لائن کورس گوکل سوڈ پیش کرتے ہیں۔ یہ کورس مکمل کرنے کے بعد آپ سول انجینئرنگ کے ڈھانچہ جاتی خاکوں کو پڑھنے اور سمجھنے کے قابل ہوجائیں گے۔ یہ کورس انجینئرنگ کے فریش گریجویٹس، آرکیٹیکٹس اور اسٹرکچرل انجینئرز کے لیے کارآمد رہے گا، جس کے بعد آپ تعمیراتی پراجیکٹس کو پلان اور ایگزیکیوٹ کرنے کے ساتھ سائٹ پر ری انفورسمنٹ کو جانچنے کی صلاحیت حاصل کرلیں گے۔

ڈیزائننگ سسٹین ایبل پری فیبریکیٹڈ ووڈ بلڈنگز

یہ آن لائن پروگرام Think Woodکی جانب سے آفر کیا جاتا ہے، جو لکڑی کی پری فیبریکیٹڈ عمارتیں تعمیر کرنے میں ایک بڑا مقام رکھتا ہے۔ اس کورس میں آپ کو تعمیرات میں پری فیبریکیشن کے فوائد کا بتایا جائے گا کہ ’لائٹ ووڈ فریم‘ اور ’ماس ٹِمبر کنسٹرکشن‘ میں کس طرح اس کا مؤثر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین