• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں اجلاس شروع ہوتے ہی شور شرابہ

آج قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر ہی ایوان مچھلی بازار بن گیا،سابق صدرآصف زرداری کے پروڈکشن آرڈ رجاری نہ کرنے پرپیپلزپارٹی اراکین نے شور شرابا کیا۔

قومی اسمبلی کا اہم اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا تو اسپیکر نے راجا پرویزاشرف سےپہلےفلورشیریں مزاری کودے دیاجس پرہنگامہ شروع ہوا۔

حکومتی اراکین اور پی پی اراکین کی  طرف سے ایک دوسرے پر جملے بازی اور نعرے بازی کی گئی۔حکومتی ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے آکر احتجاج کیا۔

اراکین نے’کراچی کو پانی دو‘، ’نو نو کرپشن نو‘ کے نعرے بھی لگائے۔

شور شرابے کے دوران پیپلزپارٹی کے راجا پرویز اشرف نے پوائنٹ آف آرڈر دینے کا مطالبہ کردیا ، اسپیکر نے فلور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو دے دیا ، شہباز شریف نے کہا کہ راجا صاحب پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنا چاہتے ہیں،اسپیکر نے کہا کہ ابھی پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کا موقع دیا تو سب مطالبہ کریں گے۔

راجہ پرویز اشرف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری اسلام آباد میں نیب کی حراست میں ہیں ان کا پروڈکشن آر ڈر جاری کیا جائے۔ہمیں کنٹینر دینے کی بات کی جاتی تھی یہاں تو ہمارے ارکان کو ڈائس پر نہیں بولنے دیا جارہا۔

تازہ ترین