• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن اورحسین نواز کو جلد واپس لایا جائے گا: فواد چوہدری

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا دعویٰ ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اورحسین نواز کو جلد واپس لایا جائے گا۔

ایک بیان میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاکہ آصف علی زرداری وفاق کے پیسے سندھ اور وہاں سے بیرون ملک بھیجتے رہے، ان کے بنائے گئے 5 ہزار جعلی بینک اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پیسے تب واپس آئیں گے جب اسحاق ڈار واپس آئیں گے، گرفتاریوں کے بعد اب دوسرا مرحلہ ریکوری کا شروع ہونے والا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید ملک میں مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں ہے، بجٹ اجلاس پر اسمبلی کو مجرموں کو بچانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے یہ بھی کہا کہ دونوں کے پاپا جیلوں میں ہیں، اسپیکر کو کہا جاتا ہے کہ پاپاؤں کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کیا جائے۔

تازہ ترین