• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج صاحبان کے متعلق ریفرنس آئینی معاملہ ہے: فردوس عاشق ایوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ جج صاحبان کے متعلق ریفرنس آئینی معاملہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں بیٹھے معزز ججز نے دیکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی میں ہر اول دستہ ہے، پاکستان کے وکلاء آئین کی بالا دستی اور جمہوریت کے تحفظ کے علمبردار ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ وکلاء اپنی صلاحیتیں نظام عدل کی مضبوطی کے اصلاحاتی ایجنڈے کے لیے بروئے کار لائیں۔

اس سے قبل ایک بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قرض کی تحقیقات کے لیے غیر جانبدار کمیشن انکوائری کمیشن ایکٹ کے تحت بنایا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کمیشن کی سربراہی وزیر اعظم عمران خان نہیں کریں گے، انہیں کمیشن میں ممبر کی تعیناتی کا اختیار ہے، وہ تعیناتی کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین