• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پی سی بی سے اجازت ملنے کے بعد ثانیہ مرزا سمیت دیگر قومی کر کٹرز کی بیگمات بھی مانچسٹر پہنچ گئیں اور انہوں نے اپنے خاوندوں کو جوائن کرلیا ہے۔

مانچسٹر میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر شعیب ملک کو جوائن کیا ہے ، ان کے علاوہ محمد حفیظ کی اہلیہ بھی مانچسٹر میں ہی موجود ہیں۔

مانچسٹر میں آج بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستان ٹیم نے اولڈ ٹریفورڈ میں آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے انڈور میں پریکٹس سیشن کیا۔

لندن کے محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو پاک بھارت ٹاکرے والے دن بھی میچ بارش سے متاثر ہوسکتا ہے،تاہم کھلاڑی بھرپور تیاری میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب بھارتی کر کٹ ٹیم آج شام مانچسٹر پہنچے گی۔

تازہ ترین