آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 16؍ذوالحجہ 1440ھ 18؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے فی یونٹ بجلی ایک روپے 49 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

بجلی مہنگی کرنےکی منظوری گھریلو،کمرشل ،صنعتی،زرعی صارفین کیلئے کی گئی ہے ۔

کےالیکٹرک کے سوا ملک بھرکی تمام تقسیم کارکمپنیوں کےصارفین کیلئےبجلی مہنگی کی گئی ہے۔

نیپرا نےبجلی مہنگی کرنےکی منظوری جولائی سےدسمبرتک کی2سہ ماہیوں کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی ۔

بجلی مہنگی کرنے سے صارفین پر 189 ارب 63کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے آخری مرتبہ 4 اپریل کو بجلی کی قیمت میں 81 پیسے اضافے کی منظوری دی اور اسی ماہ کی 24 تاریخ کو 4 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی بھی منظوری دی تھی۔

تجارتی خبریں سے مزید