• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ میں بھارت کے میچ سے قبل پاکستانی ٹیم انتظامیہ سر جوڑ کی بیٹھ گئی ، انضمام الحق اور مکی آرتھر نے ہر کھلاڑی سے الگ الگ بات کی اور آسٹریلیا کی شکست کے بعد ماحول کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


ذرائع کا بتانا ہے کہ کھلاڑیوں کو بتایا جارہا ہے کہ شکست کو بھلا کر نئے مشن کی تیاری کریں، رات بھر اور صبح ہونے والی بارش کے بعد مانچسٹر کے موسم نے ایک اور انگڑائی لی ہے۔

آج دوپہر کو نکلنے والی دھوپ کے بعد گراؤنڈ اسٹاف نے پاکستان اور بھارت میچ کے لئے کام شروع کردیا ہے، آؤٹ فیلڈ میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہے اسے سکھانے کے لئے مشینری استعمال کی جارہی ہے۔

گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے پاکستانی ٹیم نے اولڈ ٹریفورڈ میں انڈور پریکٹس کی، اس موقع پر چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی سیشن میں کھلاڑیوں کی پریکٹس کا جائزہ لیتے رہے۔

اس دوران چیف سلیکٹر انضمام اور کوچ مکی آرتھر کے درمیان میچ پلاننگ کے حوالے سے بات چیت جاری رہی ، پریکٹس سیشن میں پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ کا بھی بھرپور سیشن کیا۔

لندن کے محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے اور اتوار کو بھی بارش کا امکان ہے، تاہم ہائی وولٹیج میچ کے لئے شہر میں زبردست جوش وخروش پایا جاتا ہے۔

تازہ ترین