• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


اولڈ ٹریفورڈ گرائونڈ کے وسط میں چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قومی ٹیم کےکپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے طویل مذاکرات کئے،تقریبا 45منٹ کی ملاقات میں قریب کوئی اور شخص موجود نہیں تھا۔

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق، مکی آرتھر اور سرفراز احمد نے کورہٹا کر پہلے پچ کا معائنہ کیا تینوں پچ کے حوالے سے بات چیت کرتے رہے ،اس کے بعد تینوں گرائونڈ کے کونے میں کھڑے ہوکر ٹیم پر مشاورت کرتے رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق ،سرفراز احمد اور مکی آرتھر نے الیون کے حوالے سے بات چیت کی اور یہ طے پایا کہ اہم ترین میچ میں کسی مین کھلاڑی کو ڈراپ نہیں کیا جائے گا۔

موسم بہتر ہوتے ہی گرائونڈ اسٹاف نے بھی پچ کی تیاری کا کام شروع کردیا۔

تازہ ترین