آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 13؍شوال المکرم 1440ھ17؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے ورلڈ کپ 2019ء کے چار میچز بارش سے متاثر ہونے کے بعد اتوار کو ہونے والے پاکستان اور بھارت کے میچ پر دلچسپ انداز میں تبصرہ کیا ہے۔

شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے، پاکستان کے کپتان سرفراز احمد اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی بارش کے بعد میدان میں موجود پانی میں تیرتے ہوئے باہر آرہے ہیں جبکہ کشتی میں سوار کرکٹ ماہرین میچ کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا ہے کہ اتوار کا میچ بھی کچھ ایسا دکھائی دے رہا۔

واضح رہے کہ حالیہ ورلڈ کپ کے چار میچز بارش کے باعث منسوخ کرنا پڑے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار 16جون کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ آمنے سامنے ہوں گی، یہ میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں