• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے 19ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 213رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

سائوتھمپٹن میں کھیلے جارہے میں انگلش کپتان ایون مارگن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا، کالی آندھی میچ میں بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 44اعشاریہ 4اوورز میں 212رنز پر ڈھیر ہوگئی، یوں انگلینڈ کو ایونٹ میں اپنی تیسری فتح کے لئےمقررہ 50اوورز میں 4اعشاریہ 74کی اوسط سے 213رنز بنانے ہیں۔

پاکستان کو اپنے پہلے ہی میچ میں زبردست انداز میں شکست سے دوچار کرنے والی ویسٹ انڈیز کا یہ ایونٹ میں چوتھا میچ ہے، اس کا ایک میچ بارش کی نذر ہوچکا ہے جبکہ اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔

انگلینڈ کو 19ویں میچ میں پہلی کامیابی 4کے اسکور پر ملی،لیوس کو 2کے انفرادی اسکور پر واکس نے پویلین بھیجا۔

کرس گیل نے ہوپ کے ساتھ ملکر دوسری وکٹ پر 50رنز کی شراکت قائم کی،54کے اسکور پر گیل 36رنز بناکر کھیل کر پلنکٹ کا شکار ہو گئے،انہوں نے اپنی اننگز کے دوران 5چوکے اور 1چھکا مارا۔

ویسٹ انڈیز کی تیسری وکٹ 55کے اسکور پر ہوپ کی گری،وہ 11 رنز بناکر ووڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے،ابتدائی 3 وکٹ جلد گر جانے کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم پریشر میں آگئی۔

اس موقع پر پورن اور ہٹیمیار نے 89رنز کی عمدہ شراکت قائم کی اور ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالنے کی کوشش کی۔

144کے اسکور پر ہٹمیار 39رنز بناکر روٹ کی بولنگ انہیں ہی کیچ تھما بیٹھے،ان کی اننگز میں4چوکے بھی شامل تھے۔

انگلینڈ کو پانچویں وکٹ کپتان ہولڈر کی ملی،وہ 156 کے اسکور پر 9 رنز بناکر روٹ کا دوسرا شکار بن گئے۔

کالی آندھی کی چھٹی وکٹ 188کے اسکور پر رسل کی گری،جو 21 رنز بناکر ووڈ کی دوسری وکٹ بن گئے،انہوں نے میچ میں 2چھکا اور ایک چوکا بھی لگایا۔

202کے اسکور پر ویسٹ انڈیز کی اننگز کے ٹاپ اسکورر پورن 63رنز بناکر آرچر کو وکٹ تھما بیٹھے،انہوں نے اپنی اننگز کے دوران 3چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

ویسٹ انڈیز کی آخری 2وکٹیں مجموعی اسکور میں 10رنز کا اضافہ ہی کرسکیں۔

انگلینڈ کے ووڈ اور آرچر نے 3،3 روٹ نے 2 اور واکس اور پلنکٹ نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

تازہ ترین