• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فریال تالپور کی گرفتاری قابل مذمت ہے، نثار کھوڑو

پاکستان پیپلز پارٹی  سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پارٹی کی سینئر رہنما اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی گرفتاری پرشدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسکی سخت مذمت کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی قیادت کی گرفتاریاں دراصل حکومت کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ ملک میں فریال تالپور اور علیمہ باجی کے لئے احتساب کا معیار الگ الگ ہے۔

آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی عدالتوں میں مسلسل پیشیوں کے باجود گرفتاریاں سیاسی انتقام ہیں۔پیپلز پارٹی کو ایسے ہتھکنڈوں سے نہ ڈرایاجا سکتا ہے اور نہ ہی زبان بند کی جا سکتی ہے۔ وفاقی حکومت کی ناکامیوں اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف گلی گلی میں آواز اٹھائینگے۔

تازہ ترین