• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اومان: آئل ٹینکر حملہ،بارود سے نقصان کا امکان مسترد


اومان کے ساحل پر حملے کا نشانہ بننے والے جاپانی آئل ٹینکر کے مالک نے جہاز کو نصب بارودی مواد سے نقصان پہنچانے کاامکان مسترد کردیا۔

جاپانی آئل ٹینکر کے مالک کا کہنا ہے کہ ٹینکر میں سوار عملے نے حملے سے قبل کوئی اڑتی ہوئی چیز دیکھی،امکان ہے کہ جہاز کو نصب بارودی مواد سے نقصان نہیں پہنچا۔

آئل ٹینکرکے عملے کا کہنا ہے کہ انہوں نے قریب ہی ایرانی بحریہ کی کشتی دیکھی تھی،گزشتہ ماہ بھی اسی جگہ پر چار آئل ٹینکروں پر حملہ کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز ناروے اور جاپانی آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے بحرہند کی جانب جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا تھا۔

ناروے کا جہاز قطر سے ایتھانول لے کر تائیوان جارہا تھا،جبکہ جاپانی جہاز سعودی عرب سے میتھانول لے کر سنگاپور جارہا تھا۔

تازہ ترین