• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’سیاسی مخالفین کی بہن بیٹیاں جیلوں میں، علیمہ خان مقدس و معصوم‘

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے فریال تالپور کی گرفتاری پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مخالفیں کی بہنیں، بیٹیاں جیلوں میں اور جھوٹےمقدمات کی نذر، صرف ایک مقدس و معصوم بہن علیمہ خان ہے، جو اعتراف جرم کرکے اربوں کے اثاثےثابت ہونے پر جرمانہ بھرکر قانون کا تمسخراڑا کرچلتی بنی۔


ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ بالکل اپنے پاکباز بھائی کی طرح جو نا خاندانی رئیس ہے نا اس کا کوئی معلوم ذریعہ آمدن ہے مگر 300 کنال کے گھر میں شاہانہ زندگی گزارتا ہے اور ہر قانون سے بالاتر ہے!

تازہ ترین