• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منچلے کو سپر کار پر شوخیاں مارنا مہنگا پڑ گیا


یوں تو ڈرائیونگ کرتے ہوئے آپ نے اکثر افراد کو دیکھا ہوگا لیکن جناب گاڑی چلانا اور اس پر شوخیاں مارنا بعض اوقات مہنگا بھی پڑ سکتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس برطانوی منچلے کو ہی دیکھ لیں جسے سپر کار چلاتے ہوئے ایکشن دکھانا مہنگا پڑ گیا۔

لندن میں ایک نوجوان سپر کار چلاتے ہوئے اسٹنٹ پیش کر رہا تھا کہ گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور یوں اپنی2لاکھ50ہزار پاؤنڈز کی لیمبورگنی پہلے درخت سے ٹکرادی اور پھر دیوار میں گھسا دی۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں نوجوان بالکل محفوظ رہا تاہم اسکی سپر کار کا کباڑہ نکل گیا۔

تازہ ترین