• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل وائرل ہونے والی ویڈیو نے ٹیم کے ماحول پر برا اثر ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ بظاہر پاکستانی ڈریسنگ روم کا ماحول نارمل ہے تاہم سوشل میڈیا پر لوگ نت نئی کہانیاں گھڑ رہے ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم افواہوں کی زد میں آگئی ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم میں اختلافات اور انتشار کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے بارے میں ریمارکس دینے پر پی سی بی کے سابق افسر اور ٹی وی اداکار کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کی شب وہاب ریاض کے ایک رشتے دار نے پاکستانی کرکٹرز کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا، جس میں شعیب ملک، بابر اعظم، امام الحق، عماد وسیم اور دیگر کرکٹرز موجود تھے، جبکہ سرفراز احمد کسی اور جگہ مدعو تھے۔

ہوٹل میں سرفراز احمد نے ثانیہ مرزا سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر سرفراز کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑی سرفراز احمد کی قیادت میں متحد ہیں اور اس حوالے سے میڈیا میں چلائی جارہی مہم من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب ملک سینئر کھلاڑی ہیں اور ٹیم کے نائب کپتان ہیں، ان کے سرفراز احمد کے ساتھ تعلقات خوشگوار ہیں۔ شعیب ملک ہر پریکٹس سیشن اور میچوں میں کپتان سے مکمل تعاون کررہے ہیں۔ ان کے حوالے سے سازشوں کی باتیں کرنا ٹیم کے ماحول کو خراب کرنے کے مترادف ہیں۔

تازہ ترین