• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیژر لیگز ویمنز فٹ بال ایونٹ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے جی ایف اے اورنج، جی ایف اے گرین، جی ایف اے یلو اور میس بلیو نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی۔

ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلی جانے والی لیگز میں ہر ٹیم مدمقابل کے ساتھ دو میچز میں آمنے سامنے ہو گی، یوں ایک ٹیم مجموعی طور پر 14 میچز کھیلے گی۔

ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کے اعلیٰ افسران کے علاوہ لیژ لیگز کے بریگیڈیئر (ر) نصرت حیات خان، کرنل (ر) قاضی ندیم ﷲ، سی او او اسحاق شاہ، ڈپٹی سی او اوز زیب خان اور عامرخان، ریجنل منیجر سید شہروز رضوی، لیگز منیجر ریاض احمد، کوارڈی نیٹر محمد آصف، معازخان، زریاب، وقاص عبدالرزاق، شہزاد جدون و دیگر بھی موجود تھے۔

لیژر لیگز نے ملیر کنٹونمنٹ میں 2 مین لیگز کا آغاز کردیا۔ پہلی لیگ میں جی ایف اے اورنج، جی ایف اے گرین، جی ایف اے یلو اور میس بلیو نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ جی ایف اے گرین کو 4-0 کی واضح کامیابی حاصل ہوئی۔

ایف سی شارک، جی ایف اے وائٹ، جی ایف اے بلیو اور اسکارپشن ریڈ کو اپنے لیگ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

8ٹیموں پر مشتمل دوسری لیگز میں اسکارپشن یلو اور میس ریڈ کو اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل ہوئی۔ جی ایف اے گرے، پی ایف اے بلیو ، جی ایف اے ریڈ اور پی اے ایف ریڈ کے میچز بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوئے۔

86سگنل اور اسکارپشن بلیو کی ٹیمیں لیگز میں اپنے اپنے میچ ہار گئیں۔

تمام ٹیمیں اب تک ایک، ایک میچ کھیل چکی ہیں۔ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلی جانے والی لیگز میں ہر ٹیم مقابل ٹیم کے ساتھ 2 بار مدمقابل ہوگی۔ ہر ٹیم 14میچز کھیلے گی۔ تمام ٹیمیں ہر ہفتہ ایک میچ کھیلیں گی۔

شبیر شریف شہید فٹبال اسٹیڈیم میں لیگز کا افتتاحی میچ وومن ٹیموں ایم ایل او اور جی ایف اے کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔

ایم ایل او کی ٹیم نے ٹائی بریکر پر 3-1کی فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔

مقررہ وقت میں مقابلہ 1-1سے برابر تھا۔

آرگنائزرز کی جانب سے مرد و خواتین ٹیموں کے مابین اسمال سائیڈڈ فٹبال میچز کے انعقاد سے دونوں جنس کی فٹبال کھیلی میں دلچسپی بڑھے گی جس سے صحت مند سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین