• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قانون مرد اور عورت میں تفریق نہیں کرتا۔

بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کوئی خاتون جرم کرے تو اسے بھی سزا ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خواتین کے تقدس کا احترام ہے، ان لوگوں کو بھی اپنی بہنوں، بیٹیوں کے تقدس کا احترام کرنا چاہیے تھا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے مزید کہا کہ شریف خاندان اور زرداری خاندان کی عورتوں کے نام پر منی لانڈرنگ کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت کے حکم پر فریال تالپور کو ان کے گھر میں نظر بند کیا گیا ہے، جن عدالتوں کی آزادی کے نعرے لگاتے ہیں ان ہی عدالتوں کے حکم پر کارروائی کی گئی۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ نیب کو آزاد کیا، اداروں کو طاقت دی،طاقتور شخصیات کو اداروں کے تابع کر دیا ہے۔

تازہ ترین