آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 13؍شوال المکرم 1440ھ17؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اتوار کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا، لیکن اس پہلے ہی دونوں ملکوں کے شائقین کرکٹ میں زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے۔


جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے معروف پاکستانی مداح چاچا کرکٹ کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بہت بڑا مقابلہ ہوگا، انشاء اللہ جیت پاکستان کی ہوگی، ایسا لگ رہا ہے کہ اس مرتبہ تاریخ بدلے گی۔

اُن کا کہنا ہے کہ 2017ء کی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم دباؤ میں ہوگی، پاکستان کے پاس موقع ہے کہ اتوار کو میچ جیت کر حساب کتاب برابر کردے۔

بھارتی مداح سدھیر کا کہنا تھا کہ اگر بارش نہ ہوئی تو یہ میچ بھارتی ٹیم جیتے گی، لیکن اُس دن جو بہتر کھیلے گا وہی جیتے گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں