آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 13؍شوال المکرم 1440ھ17؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کی ہر شکل اور کارروائی قابل مذمت ہے، ایس سی او سمٹ اعلامیہ

بشکک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 19ویں سربراہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا کہ رکن ممالک دہشت گردی کی ہر شکل اور کارروائی کی مذمت کرتے ہیں۔

اجلاس میں پاکستان، چین، روس، بھارت، افغانستان سمیت دیگر ممالک کے سربراہان نے شرکت کی اور اعلامیے پر دستخط کئے۔

ایس سی او سمٹ کے متفقہ اعلامیے پر دستخط

کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون...

کرغزستان میں ہونے والے ایس سی او سمٹ2019ءکے اعلامیے میں کہا گیا کہ بین الاقوامی برادری دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں عالمی تعاون کو مضبوط کرے۔

اعلامیے کے مطابق دہشت گردی کے خلاف عالمی تعاون اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کاؤنٹر ٹیرر اسٹریٹجی کے تحت کیا جائے۔

ایس سی او سمٹ 2019 کے اعلامیے میں یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے خلاف تعاون دوہرے معیار اور اسے سیاست زدہ کیے بغیر کیا جائے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہائی اجلاس کے اعلامیے میں مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں تمام ریاستوں کی خود مختاری اور آزادی کا احترام کیا جائے۔

اعلامیے کے مطابق رکن ممالک دہشت گردی اور اس کے نظریے سے موثر نمٹنے کےلیے جامع اقدامات پر عملدرآمد کو اہم سمجھیں۔

ایس سی او دہشت گردی اور انتہاپسندی کی کسی کارروائی کے لیے کوئی جواز نہیں ہوسکتا، رکن ممالک دہشت گردی اور انتہا پسندی کو سہولت پہنچانے والے عناصر کو بے نقاب اور ختم کریں۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کی آڑ میں ریاستوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت ناقابل قبول ہے۔

ایس سی او سمٹ کے اعلامیے کے مطابق دہشت گرد،انتہاپسند اور بنیاد پرست گروپوں کا جتھوں کی شکل میں اکھٹے ہونا ناقابل قبول ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں